
پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستانی تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بتایا ہے کہ یورپی یونین نے جی ایس پی پلس قوانین کو 2027 تک رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے یورپی کونسل جلد موجودہ اسکیم کیلئے حتمی منظوری دے دی گی۔
پاکستانی تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے اچھی خبر
پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کا فیصلہ
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #PakistanEconomy pic.twitter.com/tNEPAS5pYC— BOL Network (@BOLNETWORK) October 6, 2023
نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانیوں پر پورا اتریں گے۔
9 جولائی 2023 کو رواں سال کے آخر میں ختم ہونے والے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مزید چار سال کے لیے توسیع کی تجویز ہنگامی صورتحال کے اقدام کے طور پر پیش کی گئی تھی۔
یورپی یونین نے اسکیم کو مزید 10 برس تک جاری رکھنے کے لئے نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس معاملے پر یورپی یونین یورپی یونین کونسل اور پارلیمنٹ کے درمیان تعطل موجود ہے۔
عارضی اقدام کے طور پر یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ موجودہ اسکیم کی مدت میں چار برس کی توسیع کردی جائے، اس تجویز کو اب یورپی یونین پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یورپی عہدیدار کے مطابق مجوزہ اسکیم میں ضرور توسیع کردی جائے گی لیکن اس کی مدت کا فیصلہ قانون ساز کریں گے۔
پاکستان کا دورہ کرنے والی یورپی یونین کی رہنما نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی یونین پارلیمنٹ کا پختہ یقین ہے کہ تجارت کو ہجرت کے مسئلے سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔
بعدازاں اپنے ایک بیان میں پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر نے کہا تھا کہ وہ پاکستان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ایک اور یورپی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ نئی شرائط پاکستان کے لیے چیلنجنگ ثابت ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ جی ایس پی پلس سے پاکستان کو اپنی مصنوعات کا 78 فیصد سے زیادہ یورپی یونین کو برآمد کرنے کی اجازت ہے، جو کہ دوسرا اہم تجارتی پارٹنر ہے جو 2020 میں کُل برآمدات کا 14.3 فیصد اور 2021 میں 28 فیصد ہے۔
جی ایس پی پلس اسکیم میں شمولیت کے بعد سے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان 2013 میں تجارت 6.9 ارب پاؤند سے بڑھ کر 2021 میں 12.2 ارب پاؤنڈز تک ہوگئی۔
2018-19 کی جی ایس پی پلس کی تشخیصی رپورٹ یورپی پارلیمنٹ اور کونسل کو پیش کی گئی تھی جس میں پاکستان کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا ذکر کیا گیا تھا لیکن اقوام متحدہ کے معاہدے کے باڈی کی ذمہ داریوں کے نفاذ کے لیے بعض چیلنجز کی نشاندہی کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو یہ ظاہر کرنا چاہیے کہ وہ اپنی کوششوں میں ٹھوس اضافہ کرے گا اور قانون سازی کے نفاذ اور مسائل سے دوچار علاقوں کو حل کرنے کے لیے زیادہ فعال اور پائیدار اقدامات کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News