Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں حکومت آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے، مرتضیٰ سولنگی

Now Reading:

نگراں حکومت آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے، مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت منصفانہ، آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ انتخابات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے پرعزم ہے، نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے یکساں مواقع فراہم کرے، الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ہم خوشگوار اور پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ممکن بنانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مولانا فضل الرحمان کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

 مولانا فضل الرحمان نے نگراں حکومت کے معاشی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو سراہا اور انتخابی عمل میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمن سے سابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات

گزشتہ شب سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات 50 منٹس تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے امکانات پر بات چیت ہوئی جبکہ ملاقات میں نوازشریف کی وطن واپسی اور سندھ میں پی پی پی مخالف سیاسی اتحاد پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں آصف علی زرادی نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل کے سیاسی منظرنامہ بارے اہم مشاورت ہوئی۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدرکے ہمراہ ڈاکٹر عاصم اور رخسانہ زبیری بھی موجود تھے۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر