صدر مملکت کی قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سے ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) سلیم حماد عقیل النابت سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قطر کو فیفا 2022ء فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے دوران انسانی امداد فراہم کرنے، مشکل گھڑی میں پاکستان کی مالی مدد پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔
صدر مملکت نے قطری چیف آف سٹاف کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز ملنے پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) سلیم حماد عقیل النابت کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اعزاز دونوں ممالک کی افواج کے مابین تعاون کے فروغ میں کردار کے اعتراف میں عطا کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے باہمی مفاد کیلئے معیشت و دفاع کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، قطر تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند کاروباری و اقتصادی تعلقات میں بدلنا چاہیے، اس سال پاکستان اور قطر کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی، امید ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون آئندہ سالوں میں مزید بہتر ہوگا۔
ملاقات میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور اعلیٰ سرکاری حکام کی نے بھی شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
