غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، اسحاق ڈار
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں قائد ایوان اسحاق نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد پیش کی۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 20 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری بمباری کی مذمت کرتے ہیں، غزہ کے اسپتال پر بمباری سے 500سے زائد افراد شہید ہوئے۔
انکا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، ہم فلسطین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، فلسطین کے معاملے پر اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن بھیجی ہے۔
نگران وزیر داخلہ کا اظہار خیال
دوسری جانب نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی حکومت لاپتا افراد سےمتعلق قانون سازی کرے، لاپتا افراد سے متعلق پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈزون میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دیں گے، بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈز کالعدم تنظیمیں چلارہی ہیں، بلوچستان میں 5ہزار لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کی سرکوبی ضروری ہے۔
غزہ کی صورتحال
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 3 ہزار 300 بچوں اور ایک ہزار سے زائد خواتین سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے ترکش اسپتال کو نشانہ بنایا، وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دیرالبلا کی مسجد بلال بن رباح شہید ہوگئی۔
اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے الشفاء اسپتال کے قریب بم برسا دیے، القدس اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دی اور اس اسپتال کے آنے والے راستوں کو تباہ کردیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
