بلاول بھٹو سے شازیہ مری کی ملاقات؛ سیاسی امور پر بات چیت
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے ملاقات کی، اس موقع پر ملکی صورت حال سمیت دیگر سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی رہنما اویس شاہ نے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے سکھر کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے سینیئر نائب صدر عدیل اختر شیخ نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے چیئرمین کو ضلع کی سیاسی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
