
5 ماہ روپوش رہنے کے بعد ایک اور اہم رہنما نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلع میانوالی کے صدر سلیم گل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں سلیم گل نے 5 ماہ کی روپوشی کے بعد نیوز کانفرنس کی اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پارٹی قیادت کی طرف سے کی گئی ذہن سازی کا نتیجہ تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو کچھ مفاد پرست لوگوں کی طرف سے گمراہ کیا گیا۔
خیال رہے اس سے پہلے عثمان ڈار اور صداقت عباسی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News