Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ

Now Reading:

آرمی چیف کا پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ

آرمی چیف کا پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا، آرمی چیف نے انڈس شیلڈ-2023 فضائی مشق کا معائنہ کیا، آرمی چیف کے ساتھ ترکیہ،آذربائیجان اور ہنگری کی فضائی افواج کے سربراہوں نے بھی 14 ملکی مشقوں کا مظاہرہ دیکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئربیس آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جنرل سید عاصم منیر کا غیر ملکی مہمانوں اور پاک فضائیہ کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور غیر ملکی مہمانوں کو ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس میں فراہم کردہ تربیتی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جدید فضائی جنگ کے تصورات، باہمی اشتراک کار اور تعاون کو فروغ دینے پر مبنی فضائی مشق کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا، ایئر چیف نے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے آرمی چیف کے تعاون اور مشق میں 14 ممالک کی بھرپور شرکت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ جدید فضائی جنگ کے پس منظر میں فضائی مشق مستقبل میں عسکری تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

Advertisement

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ روامہ مہارتوں اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فضائی مشن کی تکمیل میں تمام عناصر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسلسل ارتقاء عمل سے گزرنے والی فضائی جنگ کے حوالے سے کثیر ملکی مشق کی اہمیت کو اجاگر کیا، شرکا کی پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلینس کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایئر چیف کی ہمہ جہت قیادت کو سراہا جن کے عزم مصمم کی بدولت خطے کی سب سے بڑی مشقوں کا انعقاد ممکن ہوا، ہمہ وقت ارتقاء پذیر فضائی جنگ کے پس منظر میں آرمی چیف نے ایئر چیف کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر نے سائبر،مصنوعی ذہانت، آئی ٹی،خلا اور خصوصی اختراعات جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حصول کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، انڈس شیلڈ علاقائی سلامتی اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشقوں سے آپریشنل صلاحیتوں، باہمی اعتماد سازی اور پاک فضائیہ کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو محفوظ بنانے کے عزم کا بھی اعادہ ہوتا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ایئر پاور سینٹرل آف ایکسی لینس میں آپرنشل صلاحیت کو خصوصی اہمیت  حاصل ہے، کثیر قومی فضائی مشقوں میں مشترکہ مقصد اہمیت رکھتا ہے، ایئر پاور سینٹرل آف ایکسی لینس  فضائی جنگجوں کی مہارتوں نکھارنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، پاک فضائیہ کے شاہین جدید دور کے ہر چیلنج سے نمٹنے کے تیار ہیں، بڑے پیمانے پر مشقوں کے کامیاب انعقاد میں ایئر چیف کا کردار قابل فخر رہا ہے، پاک فضائیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے پر عزم ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر