پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 3 بڑی شخصیات کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے تین سابق ارکان صوبائی اسمبلی کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں شفیع اللہ، لیاقت خان اور اعظم خان شامل ہیں۔

تینوں شخصیات پر اپنے حلقوں میں فنڈز میں بے ضابطگیوں اور مختلف محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ پہلے بھی ان تینوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کروائی تھی مگر اس مرتبہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے انہیں گرفتار کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
