
الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا اختیار نہیں، نگران وزیر اطلاعات
اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا اختیار نہیں۔
نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے ایک نجی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات اسی تاریخ پر ہوں گے جس کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے بھرپور کام کریں گے، عوام کی فتح ہماری فتح ہے، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے، الیکشن کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہوں، ان پراعتماد ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو موقف دینے اور شکایت کرنے کا حق حاصل ہے۔ تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع حاصل ہیں، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع یقینی بنائے گی۔
انکا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم لوگوں کو ملک سے نکلنے کے لیے وقت دیا گیا ہے، مقررہ وقت کے بعد غیرقانونی مقیم لوگوں کو جبری بےدخل کیا جائے گا۔
نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں میڈیا اور عدالتیں مکمل آزاد ہیں، نواز شریف کے ساتھ ملکی آئین و قانون کے مطابق سلوک ہوگا۔
مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ نواز شریف بڑی جماعت کے سربراہ اور 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں، نواز شریف عدالتوں اور حکومت کی اجازت سے باہر گئے تھے، قانون اپنا راستہ خود نکالے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News