Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزرائے سندھ سے سیکیورٹی اور مراعات واپس لی جائیں، الیکشن کمیشن

Now Reading:

سابق وزرائے سندھ سے سیکیورٹی اور مراعات واپس لی جائیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ سابق وزرائے سندھ اور کابینہ ارکان سے سیکیورٹی اور مراعات واپس لی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ کابینہ کے سابق ارکان کی جانب سے تاحال پروٹوکول لینے کا نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو مراسلہ لکھ دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا کہ سندھ کابینہ کے سابق ارکان تاحال سیکیورٹی اور دیگر مراعات کا استعمال کر رہے ہیں، کابینہ کے سابق ارکان کا مراعات لینا الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے کابینہ کے سابق ارکان سے سیکیورٹی اور مراعات واپس لینے کیلئے 15 اگست کو بھی مراسلہ لکھا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ سابق وزیر اعلیٰ، سابق وزراء سندھ اور دیگر کابینہ ارکان سے سرکاری رہائش گاہیں اور مراعات واپس لی جائیں اور کابینہ کے سابق ارکان سے مراعات واپس لیکر الیکشن کمیشن کو تین روز میں آگاہ کیا جائے۔

Advertisement

یاد رہے کہ سندھ کابینہ کے متعدد سابق وزراء اور معاونین خصوصی کے پاس بھی سرکاری گاڑیاں ہیں جو واپس نہیں کی گئیں۔

سندھ کابینہ تحلیل ہونے کے بعد 15 اگست 2023 کو سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگران حکومتوں کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم جاری کیا تھا۔

خط میں لکھا گیا تھا کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں الیکشن میں دباؤ اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

خط میں کہا گیا تھا کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صاف شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے ائینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

ایس اینڈ جی ڈی اے کے مطابق سندھ کابینہ کے 18 وزرء اور 33 معاونین خصوصی میں سے نصف نے گاڑیاں واپس کی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز، پارلیمانی سیکریٹریز نے بھی سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر