Advertisement
Advertisement
Advertisement

طاقتور اور خود مختار پاکستان کشمیریوں کی آرزوؤں کا محور ہے، چوہدری انوارالحق

Now Reading:

طاقتور اور خود مختار پاکستان کشمیریوں کی آرزوؤں کا محور ہے، چوہدری انوارالحق
چوہدری انوار الحق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ طاقتور اور خود مختار پاکستان کشمیریوں کی آرزوؤں کا محور ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پرامن، روشن، معاشی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط وطاقتور اور خود مختار پاکستان کشمیریوں کی آرزوؤں کا محور ومرکز ہے، کشمیریوں کا پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ ہی رشتہ نہیں ہے بلکہ کشمیریوں کا رشتہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے، عالمی برادری کو کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے ظلم وستم کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں رکوانے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، وزراء کو قلمدان دینے کا معاملہ اسی ماہ یکسو ہو جائے گا۔

 ایک سوال کے جواب میں چوہدری انوارلحق نے کہا کہ بنیادی طور پر تربیت یافتہ سیاسی کارکن ہوں حادثاتی نہیں، عوام کی فلاح و بہبود وترقی کیلئے تمام تر وسائل مہیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بجلی کی ضرورت صرف ساڑھے تین سو میگا واٹ ہے، اگر حکومت آزادکشمیر کو پیداواری قیمت پر بجلی دی جائے تو ریاست کی عوام کو کس ریٹ پر بجلی دینی ہے حکومت خود فیصلہ کرے گی اور اس حوالہ سے کافی حد تک تک پیشرفت ہو چکی ہے، آزادکشمیر پرامن خطہ ہے، کچھ عناصر نے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی، آزادکشمیر میں وضع دار لوگ رہتے ہیں اور وضع داری کا ماحول ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایکشن کمیٹی میں تاجر، وکلاء اور سول سوسائٹی کے لوگ شامل ہیں، کابینہ کی کمیٹی بن چکی ہے جو مذاکرات کر رہی ہے اور اس پر پیشرفت ہو رہی ہے۔

Advertisement

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ جب انصاف کے تقاضے مذہبی، سماجی اور اخلاقی تعصب کا شکار ہو جائیں تو عالمی تنظیموں کی جوازیت کمزور ہو جاتی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کو جاندار کردار ادا کرنا ہوگا۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد اخراجات کو کم کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر