Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کا مینار پاکستان پر پاور شو؛ شرکاء کی تعداد کا سروے مکمل

Now Reading:

ن لیگ کا مینار پاکستان پر پاور شو؛ شرکاء کی تعداد کا سروے مکمل
مسلم لیگ (ن)

لاہور: مسلم لیگ ن کا مینار پاکستان پر ہونے والے سیاسی پاور شو میں شرکاء کی تعداد کا سروے کروالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مینار پاکستان پر سیاسی پاور شو میں شرکت کے لئے لاہور کے مختلف اضلاع سے ایک لاکھ بیس ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گیارہ ہزار گاڑیاں اکیس اکتوبر کو لاہور میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ شرکاء اور گاڑیوں کی تعداد کے مطابق نفری کی تعیناتی کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ گاہ کے قریب شاہی قلعے میں ہیلی پیڈ کی تیاری جاری ہے، تاہم سابق وزیر اعظم کے اولڈ ایئرپورٹ سے جلسہ گاہ تک بذریعہ ہیلی کاپٹر آئیں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، مینار پاکستان پر نواز شریف اور مرکزی قائدین کے لئے اسٹیج سجا لیا گیا اور احاطے میں دو کنٹینرز بھی لگا دیے گئے۔

Advertisement

جلسہ گاہ میں شرکاء کو نواز شریف کی تقریر کے لئے بڑی بڑی اسکرینیں بھی لگائی گئی جبکہ جلسے کیلئے خواتین، نوجوانوں، ایم پی اے اور این ایز کے لئے علیحدہ علیحدہ انکلیوژر بنائے گئے۔

بعدازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت مل گئی تھی، ضلعی انتظامیہ لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشروطہ سے دی۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقبال پارک کا جلسہ پچھلے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا۔

واضح رہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے پاکستان آئیں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لینڈ کریں گے اور اس ہی دن وہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔

نوازشریف 21 اکتوبر شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے، نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے پر لاہور ایئر پورٹ سے سیدھا مینار پاکستان پہنچیں گے اور ان کے استقبال کے لئے ملک بھر سے قافلے 4 بجے تک لاہور مینار پاکستان پہنچیں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر