Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا اہم اجلاس؛ پاکستانی وفد مراکش روانہ

Now Reading:

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا اہم اجلاس؛ پاکستانی وفد مراکش روانہ

عالمی بینک نے پاکستان کے 6 بڑے مسائل سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد: عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پالیسی سازوں کے سالانہ اجلاس کیلئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی قیادت میں وفد مراکش روانہ ہوگیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے پالیسی سازوں کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سیکرٹری وزارت خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نگران وزیر خزانہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سالانہ اجلاس میں 190 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے نمائندے ایک ہفتے کے لئے مراکش میں جمع ہونگے اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم کی ایم ڈی آئی ایم ایف، صدر عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، تاہم نگران وزیرخزانہ معاشی ٹیم کے ہمراہ انٹرنیشنل بانڈز بائرز سے بھی میٹنگز کریں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چائنیز وزیرخزانہ، سعودی وزیرخزانہ، موڈیز آفیشل سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول طے، جبکہ سائیڈ لائن ملاقاتوں میں ایم ڈی آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پر بات چیت ہو گی۔

Advertisement

شیڈول کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز 9 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کو آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 2020 سے لگاتار دھچکوں کے سبب عالمی پیداوار 37 کھرب ڈالر کی کمی ہوئی اور حتیٰ کہ موجودہ شرح نمو بھی کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے کافی نیچے ہے، اس کے لئے شرح سود کو ’طویل عرصے تک زیادہ‘ رکھنے کی ضرورت ہوگی اور زیادہ سے زیادہ ممالک کا انحصار مالیاتی پیکیج پر ہے۔

واضح رہے کہ امریکی مالیاتی پالیسی اور چین کی سست ہوتی معیشت کے ساتھ ابھرتی معیشتوں کی شرح نمو کے حوالے سے غیریقینی برقرار ہے، جنہیں اب بھی سخت موسم اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا سامنا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر