Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیکل کالجوں میں معذور طلباء کیلئے فیس معاف کر دی گئی ہے، غلام علی

Now Reading:

میڈیکل کالجوں میں معذور طلباء کیلئے فیس معاف کر دی گئی ہے، غلام علی
گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجوں میں معذور طلباء کیلئے فیس معاف کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کی مالی مشکلات ختم کرنے کیلئے پلان ترتیب دے دیا ہے، تھیلیسیمیا کے مریضوں کو صرف خون دینا کافی نہیں، تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے ہر سینٹر میں کھیل کود کی سہولیات فراہم کروں گا۔

گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا مسئلہ سنگین ہے، خیبرپختونخوا کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے الگ قانون بنایا گیا ہے، کے پی کی جامعات میں وائس چانسلرز کی آسامیوں پر دیگر صوبوں سے بھرتیاں کی گئی ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا نگران حکومت نے دوسرا سہ ماہی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ بجٹ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کے لیے 563 ملین روپے مختص کیے جائیں گے، اس بجٹ میں ایکسائز ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 428 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Advertisement

دستاویز کے مطابق صنعت کے لیے 340 ملین روپے، جس میں تنخواہوں کے لیے 202 ملین جبکہ نان سیلری بجٹ کے لیے 87 ملین رکھے جائیں گے، محکمہ معدنیات کے لیے 652 ملین روپے رکھے جائیں گے جس میں 293 ملین تنخواہوں اور 308 ملین نان سیلری بجٹ ہو گا۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق ٹیوٹا کے لیے 1 ہزار 36 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، 738 ملین روپے تنخواہوں اور 230 ملین نان سیلری بجٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ لیبر کے لیے 250 ملین مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 157 تنخواؤں اور 73 ملین نان سیلری بجٹ پر مشتمل ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر