نگران وزیر اعظم سے سبکدوش نیول چیف کی الوداعی ملاقات
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سبکدوش ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں نگران وزیر اعظم نے سبکدوش ہونے والے نیول چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک بحریہ کی بہترین قیادت کی اور قومی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
3 اکتوبر 2023 کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر 7 اکتوبر سے وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
نگران وزیراعظم کو بھجوائے گئے پانچ ناموں کے پینل میں وائس ایڈمرل نوید اشرف کا پہلا نمبر تھا اور وہ اس وقت نیول ہیدکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا تھا کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور اسی روز تبدیلی کمانڈ کی تقریب نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کی کمان نیول ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی تقریب میں نئے نیول چیف کے حوالے کریں گے۔
وائس ایڈمرل نوید اشرف کون ہیں؟
وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔
وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نوید اشرف کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈانٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
نوید اشرف ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ پرسنیل)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) اور ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور اس وقت یہ نیول ہیدکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
وائس ایڈمرل نوید اشرف کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں آپ کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
