
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کا دورہ
پنجاب میں اسپتالوں کی لیبز کا معیار بہتر بنانے کی مشن تیاریاں جاری ہیں، تاہم اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ چغتائی لیب پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عمر چغتائی نے وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کا خیر مقدم کیا، اس دوران محسن نقوی نے چغتائی لیب کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبے بھی دیکھے، جس کے بعد انہوں نے لیب میں فراہم کردہ خدمات کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ٹوکن کے اجراء سے سیمپل کولیکشن اورٹیسٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا اور چغتائی لیب میں ٹیسٹنگ کیلئے مائیکرو بیالوجی مشین سمیت دیگر جدید آلات ومشینری کا معائنہ کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کلینکل پتھالوجی، کلینکل فرانزک اور دیگر ڈیپارٹمنٹ بھی دیکھے۔
ڈاکٹر عمر چغتائی نے وزیر اعلیٰ نقوی کو لیبز کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعد وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چغتائی لیب میں جدیدمشینری اورآلات کے ذریعے معیاری میڈیکل ٹیسٹ کے نظام کو سراہا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہیلتھ ٹیم کو سرکاری اسپتالوں کی لیبز کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں اور کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں لیبز کو چغتائی لیب کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، اسپیشل سیکرٹری صحت، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ایم ایس سروسز اسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
14 جولائی 2023 کو پنجاب کے 7 بڑے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور علاج معالجے کی سہولتیں بہتر بنانے کے پروگرام کے تحت 5 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بڑے اسپتالوں میں علاج معالجے اور دیگر سہولتوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بچوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کو بھی بہتر بنانے کیلئے بھی کابینہ نے احسن اقدام اٹھایا ہے، پہلے مرحلے میں چلڈرن اسپتال لاہور اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان میں ایمرجنسیز میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
پروگرام کے تحت میو اسپتال، جناح اسپتال، جنرل اسپتال، ڈینٹل اسپتال، چلڈرن اسپتال لاہور، نشتر اسپتال ملتان اورالائیڈ اسپتال فیصل آباد کی بحالی، تعمیر و مرمت اور ری سٹرکچرنگ ہو گی، کابینہ کی جانب سے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 5 ارب روپے کے فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی۔
16 جولائی 2023 کو پنجاب کے 15 اسپتالوں میں “ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم” کے نفاذ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایچ ایم آئی ایس کے نفاذ کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت دی اور کہا کہ لاہور میں جناح، چلڈرن، میو، سروسز او رجنرل اسپتال میں ایچ آئی ایم ایس کا نفاذ کیا جائے گا جبکہ ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے اسپتالوں میں بھی ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا مریض کی رجسٹریشن سے لے کر، اوپی ڈی، پتھالوجی، ریڈیالوجی اور فارمیسی میں رائج کیا جائے گا۔ ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے مریض کے ٹیسٹ، تشخیص اور ادویات کا ریکارڈ سنٹرلائزڈ سسٹم پر اپ لوڈ ہو گا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے مزید کہا تھا کہ سنٹرل الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم کے ذریعے سرکاری اسپتالوں میں مریض کا ڈیٹا میسر ہوگا، ایچ ایم آئی ایس سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News