 
                                                      ورلڈکپ 2023: اگر مگر کی صورتحال میں پاکستان کو بنگلادیش کا چیلنج درپیش
ورلڈکپ 2023 میں اب اگر مگر کی صورتحال میں پاکستان کو بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے اکتیسویں میچ میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں مدمقابل آئیں گی۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اپنے تینوں میچز میں فتح درکار ہےجبکہ بنگلادیشی ٹیم کے لیے فتح اب بے معنی ہوگی۔
بنگلادیش اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ چھ میں سے پانچ میچز میں شکست کے باعث سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔
بنگلادیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
مشکلات میں گھری پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون سے حارث رؤف، محمد نواز اور امام الحق ڈراپ ہو سکتے ہیں۔
ان کی جگہ حسن علی اور اسامہ میر کا ٹیم میں واپس آنے کا امکان ہے جبکہ فخر زمان بھی مکمل فٹ ہیں اور امام الحق کی جگہ انہیں موقع دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 