حکومت نے حج کے خواہش مند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری حج آپریشن سید عطا الرحمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ حج 25 دنوں تک بھی ہو سکے گا، اس کے ساتھ ساتھ اب فیملی کے 2 افراد کو بھی کمرہ مل سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ حجاج کو مزید آپشنز بھی دیے گئے ہیں، ہر حاجی کو حج سم لینا لازمی ہو گا، اس سم میں واٹس آپ اور گھر پر بات ہو سکے گی، حج سم کا نمبر وہی ہو گا جو حاجی کا حج داخلہ نمبر ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے محرم کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، البتہ شوہر یا والد کا حلف نامہ دینا ہو گا۔
سید عطا الرحمن کے مطابق سپانسر شپ اور ڈالر والی اسکیم سے جو سیٹیں بچ جائیں گی اس کا فیصلہ کمیٹی دیکھے گی، حج پچھلے سال کے مقابلے میں 1 لاکھ روپے سستا کیا گیا ہے، اس دفعہ حاجیوں سے دس لاکھ 75 ہزار روپے لیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
