
نگران وزیراعظم انوار الحق سے ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات ہوئی جس کے دوران وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی جائے گی۔
پیر کو ہونے والے اجلاس میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News