
پاکستان میں مقیم مخصوص افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی آج سے شروع
پاکستان میں مقیم مخصوص افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص افغان شہریوں کو لے کر آج پہلی پرواز اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہو گئی۔
پاکستان سے افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے لئے پروازوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے؛ آج پہلی پرواز 153 افغان پناہ گزینوں کو لیکر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہو گی، چارٹرڈ پرواز ای 9635 دوپہر 2 بجے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہو گی، یہ خصوصی پرواز لندن سٹین سٹیڈ ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
افغان شہریوں کی روانگی کے لیے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، پی آئی اے کا عملہ افغان مہاجرین کی خصوصی پرواز کی ہینڈلنگ کرے گا۔
برطانیہ میں آبادکاری کیلئے افغان پناہ گزینوں کا انخلا 12 خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے ہو گا جن کی مدد سے 2 ہزار افغانیوں کو برطانیہ روانہ کیا جائے گا۔
برطانوی حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، منتقل کئے جانے والے افغانی برطانوی فوج یا برٹش کونسل جیسے اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی حکومت کی طرف سے ویزا کی یقین دہانی پر افغان شہری پاکستان منتقل ہوئے تھے، برطانوی حکومت کی جانب سے ویزا پراسیسنگ میں تاخیر سے افغان شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوا۔
برطانیہ کی ری لوکیشن اسکیم کے تحت کم و بیش 3250 افغانی اسلام آباد میں مقیم ہیں، برطانوی یقین دہانی پر پاکستان آنے والے افغانی اسلام آباد کے ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز ٹھہرے ہوئے ہیں، ویزا پراسیسنگ میں غیر معمولی تاخیر کے باعث افغاں شہریوں کا پاکستانی ویزا بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔
پاکستانی ویزا ختم ہونے پر برطاںیہ جانے کے منتظر افغان شہریوں کا قیام پاکستان میں غیرقانونی ہو گا، حکومت پاکستان غیرقانونی افغان شہریوں کو پاکستان سے جانے کے لئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے چکی ہے۔
پاکستان نے غیرقانی افغان شہریوں کو ایک دن کی بھی توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد برطانوی حکومت کو بھی فوری کارروائی کرنا پڑی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News