
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا اجلاس؛ وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا
مراکش میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کا سالانہ اجلاس ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے جی-24 کیلئے گول میز مباحثہ میں شرکت کی۔
وزارت خزانہ کے مطابق گول میز مباحثہ میں عالمی ٹیکس اصلاحات سے متعلق امور زیر بحث آئے، نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اجلاس نگراں وزیر خزانہ نے ٹیکس پالیسی جدت سے متعلق پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور گول میز مباحثہ میں عالمی اقتصادی مسائل سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
شمشاد اختر کی کویت فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے وفد سے ملاقات
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی مراکش میں کویت فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان مالیاتی شراکت داری پر گفتگو ہوئی اور معاشی بحالی اور ترقی کیلئے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ضروری اشیاء کی قیمتوں اور سٹاک کے بارے میں تجاویز تیار کرنے کیلئے کور گروپ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کور گروپ وزارت پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی اور صنعت و پیداوار کے سیکرٹریز پر مشتمل ہوگا، وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شئیرنگ فریم ورک کی سمری اجلاس میں پیش کی ہے، نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپیکٹرم جاری کرنیکی منظوری بھی دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان سولڈ آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجرا کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری جبکہ طوارقی سٹیل ملز کا نام نیشنل سٹیل کمپلیکس رکھنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی، فرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، کمیٹی میں وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، تجارت، فوڈ سکیورٹی، صعنت و پیداوار، پاور اور توانائی شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News