ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج (02 اکتوبر) سے شروع ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے 30 اضلاع میں 2 سے 6 اکتوبر تک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جو پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پلائے جائیں گے۔
کراچی میں پولیو مہم 2 سے 8 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔ انسداد پولیو مہم قومی حفاظتی ٹیکوں کے دنوں کا حصہ ہے۔
پولیو مہم میں 37000 سے زائد ہیلتھ ورکرز کی ٹیمیں اپنی خدمات پیش کریں گی جبکہ مہم کے ذریعے تقریباً 10.3 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر ہے۔
اس کے علاوہ 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کے سپلیمنٹس بھی دیے جائیں گے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں بھی رواں سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے، جس میں 5 سال تک کے 15 لاکھ 36 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم میں 4 ہزار 800 انہتر ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ انسداد پولیو مہم 8 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
اہم ہدایات
صوبائی سطح پر شروع ہونیوالی پولیو ڈراپس مہم کے حوالے سے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی جانب سے پولیس کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کہا تھا کہ کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر باہم روابط کے تحت یقینی بنایا جائے، ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کوخصوصی ذمہ داریاں دی جائیں، حساس یوسیز میں متعلقہ پولیس اور کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے، رینڈم اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ اور پیٹرولنگ کے دوران مستعد اورچوکنا رہتے ہوئے مشتبہ ومشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیوڈراپس مہم کے علاقوں میں ٹھوس سیکیورٹی کے ضمن میں رابطوں اور معلومات کی شیئرنگ کوہرسطح پر یقینی بنایا جائے، ضلعی ایس ایس پیز سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو علاقوں میں موجود رہنےکا پابند بنائیں۔
وائلڈ پولیو وائرس
واضح رہے کہ اس سال پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس کے 2 مثبت کیسز بنوں کے پی سے رپورٹ ہوئے، جبکہ سندھ میں جولائی 2020 سے پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
ستمبر 2023 میں کراچی کے پانچ اضلاع سے پولیو کے مثبت ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے ہیں، تاہم کراچی میں پولیو وائرس کا افغانستان کے مختلف حصوں سے منسلک ہونا باعث تشویش ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
