Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، نگران وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، نگران وزیر خارجہ
نگران وزیر خارجہ

اسرائیلی حملے صرف غزہ تک محدود نہیں ہیں، نگران وزیر خارجہ

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

جلیل عباس جیلانی نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بےشمار مواقع موجود ہیں، ہر میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، سی پیک سے ایس سی او ممالک میں رابطوں کو فروغ ملے گا۔

نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ ایس سی او ارکان کان کنی، توانائی، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، ہر میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ ایران کو مکمل رکن کے طور پر ایس سی او میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان ایس سی او میں کردار ادا کرتا رہے گا، ایس سی او فورم معیشت کی بحالی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے بائیسویں (22ویں) اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے حکومتی سربراہان، ایران کے نائب صدر اور پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر ممالک بیلاروس اور منگولیا کے ساتھ ساتھ مہمان ریاست ترکمانستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

حکومت کے سربراہان کی کونسل شنگھائی تعاون تنظیم کا دوسرا اعلیٰ ترین فورم ہے، یہ بنیادی طور پر معیشت، مالیات، تجارت اور سماجی و اقتصادی تعاون کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر