
وفاقی حکومت سے بی آر ٹی ریڈ لائن کوریڈور کی ایکنک سے منظوری کیلئے جلد رابطہ کروں گا، مقبول باقر
نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق 30 اکتوبر کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سکھر بیراج کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فوری طور پر سکھر بیراج کی ڈی سلٹنگ کی جائے، ڈی سلٹنگ کیلئے ورلڈ بینک سے دو ڈریجر کیلئے کہا گیا ہے، دریائے سندھ میں موجود بلائنڈ ڈولفن کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، بیراج کی ری ہیبلیٹیشن کی جا رہی ہے، کام جلد شروع ہو گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بیراج کی بحالی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، سب سے بڑے پارک لب مہران کی بحالی کا کام جلد شروع ہو گا، غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق 30 اکتوبر کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔
غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم درجنوں افغان باشندے گرفتار
دوسری جانب گزشتہ دنوں کراچی پولیس نے الآصف سکوائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم درجنوں افغانیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف سکوائر کے قریب ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے آنے والے 26 افغان باشندے گرفتار کر لئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کارروائی گشت پر مامور پیٹرولنگ افسر کی جانب سے کی گئی تھی کیونکہ کوئی بھی شخص پیٹرولنگ افسر کو اپنی پاکستانی شہریت نہیں دکھا سکا تھا۔
پولیس حراست کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستانی سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سہراب گوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی تھی جو غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر رہی تھی جبکہ اس ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کر رہے تھے۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کا کہنا تھا کہ مخصوص علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا اور داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے جبکہ اس آپریشن میں درجنوں پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان واحد ملک نہیں جس نے غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا، بہت سے ممالک جن میں بڑے ممالک بھی شامل ہیں مفادات کے تحفظ اور ملکی ترقی کیلئے مختلف مواقعوں پر یہ فیصلے کرچکے ہیں ۔
انٹرنیشنل آگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی رپورٹ کے مطابق ایران نے 2021ء میں 10لاکھ 31 ہزار 757 افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ۔
یورپی یونین ایجنسی آف اسائلم اورانٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق 1.7 ملین افغان شہری بغیر کسی ثبوت، بغیر کسی رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، یہ 1.7 ملین غیر قانونی تارکین وطن کا مخصوص گروہ ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی اور مالی جرائم کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔
واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 12 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News