
مسلم لیگ ن کے رہنما و ڈپٹی سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا مشن لے کر آ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف کی آمد اور استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے مری میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ ن کے رہنما و ڈپٹی سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف بنائے گئے مقدمات کمزور ہیں، میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے حفاظتی ضمانت کروائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مری آنے سے پہلے شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کی ہے،21 اکتوبر کو وطن واپسی پر نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا، الیکشن ہرصورت مقررہ وقت پر ہوں گے مؤخر ہوئے تو فیصلہ اس وقت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں جہاں جہاں تعمیر و ترقی کا نشان نظر آئے گا اس پہ نواز شریف کی مہر ہے، نواز شریف کے 2018 کے پاکستان میں مہنگائی نہیں تھی، بے روزگاری نہیں تھی، معیشت کے مسائل نہیں تھے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف صرف مہنگائی کے خاتمے، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے مشن لے کر آ رہے ہیں، نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاری کے لیے پروگرام انتخابی جلسوں کا سماں پیدا کرتے جا رہے ہیں، نواز شریف واپس آرہا ہے اور وہ خوشحالی لے کر آرہا ہے، ،21 اکتوبر کو نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے اور اس حوالے سے نوازشریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے کام سونپ دیا ہے اور کوشش ہورہی ہے کہ استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ پہنچيں۔
نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے پاکستان آئیں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے۔
نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لینڈ کریں گے اور اس ہی دن وہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔
ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کرالی ہیں جبکہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر پاکستان سے مختلف شعبوں سے لیگی کارکن استقبال کے لئے پہنچیں گے۔
5 اکتوبر 2023 کو نوازشریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے موقع پر شاندار استقبال کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور لاہور سے ہی کم از کم پانچ لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی ہدایت دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News