Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلیل عباس جیلانی کا غزہ کی صورت حال پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

جلیل عباس جیلانی کا غزہ کی صورت حال پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

جلیل عباس جیلانی کا غزہ کی صورت حال پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا غزہ کی صورت حال پر ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ایب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے گفتگو میں ہم نے مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کی ضرورت پر اتفاق کیا اور اسرائیل سے جنگ بندی کا فوری مطالبہ کیا۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ گفتگو میں ریلیف کوریڈور،اسرائیلی بستیوں کا خاتمہ اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی دہرایا۔

پاک ترکیہ وزراء خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مبنی مسئلے کا حل نکالا جائے۔

جلیل عباس جیلانی کا غزہ کی صورت حال پر ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

Advertisement

نگران وفاقی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے غزہ کی صورت حال پر ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر شہادتوں اور فلسطینیوں کی اپنے گھروں سے بے دخلی کے معاملے پر ایرانی وزیرخارجہ حسین عامر عبداللہیان سے بات کی ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ دونوں ملکوں نے جنگ کو فوری طور پر روکنے اور فلسطینی عوام کو فوری امداد پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ مصری ہم منصب سے بھی اس حوالے سے بات چیت کی ہے۔

جلیل عباس جیلانی کے مطابق مصری وزیر خارجہ سے گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ جنگ کو بڑھنے سے روکنے، سویلین کو اجتماعی سزا، فاقہ کشی اور بے گھر ہونے سے بچانے کی ضرورت ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے مصری وزیر خارجہ کو فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے اور اب تک 2500 سے زیاددہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے نقل مکانے کرنے والے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے فلسطین کے عوام کو غزہ خالی کرنے کی دھمکی دی ہے مگر حماس نے جواباً کہا ہے کہ اگر زمینی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اسرائیلی فوج کو نیست و نابود کر دیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر