 
                                                      اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فلسطین کے سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان میں فلسطین کے سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور اہلیان فلسطین کے لئے اظہار یکجہتی کا پیغام بھی دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فلسطینی سفارت کار احمد جواد امین ربیعی نے فلسطینی مزاحمت کا علامتی رومال پہنایا جبکہ بلاول بھٹو نے فلسطینی سفارت خانے کی گیسٹ بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے فلسطینی قیادت کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا، یاسر عرفات نے فلسطین کاز کے لئے جدوجہد کرنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گڑھی خدا بخش پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے، اسرائیل نے اسپتال پر بمباری کرکے یہ ثابت کردیا کہ اس کا وجود دنیا کے لئے ایک سیکیورٹی رسک ہے، اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کی سینئر نائب صدر سینیٹر شیری رحمان اور سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 