
مسئلہ فلسطین پر حکومت کا وہی مؤقف ہے جو قائد اعظم کا تھا، طاہراشرفی
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیراہتمام انتہا پسندی دہشتگردی، فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف اور ملک کی موجودہ صورتحال پر علماء و مشائخ کا مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے اجلاس کے بعد علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ اورہنگو میں بارہ ربیع الاول پر واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ وحشت اور بربریت ہے، ایسا کرنے والے دین اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، پچھلے دو ماہ میں حملوں میں تیزی آئی ہے، ان لوگوں کا اسلام سے دور دور کا تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہم سب متحد ہیں، دہشتگردی ایک ناسور ہے، پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو اقلیت نہیں غیر مسلم بھائی کہیں گے، اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں غیر پاکستانی رہنے والوں کا مسئلہ ہے، پاکستان میں امن افغانستان کا امن ہے اور افغانستان میں امن پاکستان کا امن ہے، ہم پڑوسی ہیں مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ چالیس سال افغانستان بھائیوں کی مہمان نوازی کی، جو افغانی پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق رہ رہے ہیں مہمان نوازی کے لیے تیار ہیں، پاکستان میں غیر قانونی پاکستانیوں کی معلومات ہونا ضروری ہے اس حوالے سے کسی کو کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے، ریاست جو فیصلہ کرے گی ہم ساتھ کھڑے ہیں، ہندوستان اور اس خطے کے دشمن ملکر سازشوں میں مصروف ہیں۔
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ واضح کہتا ہوں کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے نہیں جا رہا، کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے، مظلوم کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں، کشمیر جیل بنا ہوا ہے، ہندوستان نے کینیڈا میں دہشتگردی کی اور اسی طرح اس کی پوری دنیا میں دہشتگردی جاری ہے، عالمی برادری کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل مسلم امہ کیلئے باعث تشویش ہیں اور ان کے حل کے لیے اتحاد ضروری ہے، امت مسلمہ مکالمے کو اہمیت دیتی ہے لیکن اپنے مقدس صحیفوں کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتی، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے امت مسلمہ کااتحاد ضروری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News