Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے متعلق بھی اہم خبر آگئی

Now Reading:

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے متعلق بھی اہم خبر آگئی

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے متعلق بھی اہم خبر آگئی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزامات پر ریفرنس تیار کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے تیار کئے جانے والے ریفرنس میں پرویز الہٰی، مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ریفرنس کے مطابق پرویز الہٰی نے خلاف قانون ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی اور کک بیکس لیں جبکہ مونس الٰہی نے متعلقہ حکام سے کک بیکس کے شیئر طے کیے اور رشوت کے پیسوں سے 72 ملین کی 384 کنال اراضی خریدی۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ کی رقم جمع ہوئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر