Advertisement
Advertisement
Advertisement

5 ماہ روپوش رہنے کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور اہم رہنما منظرِعام پر آگئے

Now Reading:

5 ماہ روپوش رہنے کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور اہم رہنما منظرِعام پر آگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا 150 دن کی روپوشی کے بعد منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ میں نے ایک سیاسی حکمت عملی کے تحت روپوش ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ پارٹی کو خیر باد کہہ دیں، اس لیے میں نے یہ 5 ماہ روپوشی میں گزارے اور اب منظرِ عام پر آیا ہوں۔

An Interview with Taimur Saleem Khan Jhagra, Minister for Health and  Finance, Khyber Pakhtunkhwa - Pakistan - Business Recorder

انہوں نے کہا کہ یہ 5 ماہ میں نے گھر سے دور رہ کر بڑی مشکل میں گزارے لیکن بہرحال یہ ضروری تھا، لیکن یہ میری روپوشی نہیں بلکہ قانون کی تھی کیونکہ ہمارے رہنماؤں پر پریشر ڈال کر ان سے انٹرویوز اور پریس کانفرنس کروائی جا رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ سیاسی انجینئرنگ کی ناکام کوشش تھی کیونکہ اس کی وجہ سے ناصرف پی ٹی آئی بلکہ عمران خان کی مقبولیت میں بھی بےپناہ اضافہ ہوا، لیکن میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے شدید پریشر کے باوجود یہ پانچ ماہ گزار دیے۔

Advertisement

تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان آج بھی خائف ہیں، اس لئے وہ عام انتخابات کا التوا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سیاسی کیریئر کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، ہماری جماعت پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ متحد ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ووٹ بینک میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوگا، اگرچہ ان پر پابندی لگا دی جائے یا مجرم قرار دیدیا جائے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شفاف الیکشن کا انعقاد کروائیں، اسی طرح پاکستان کا آئین محفوظ ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر