Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ڈیڈ لائن میں 3 دن باقی ہیں، جان اچکزئی

Now Reading:

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ڈیڈ لائن میں 3 دن باقی ہیں، جان اچکزئی
جان اچکزئی

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ڈیڈ لائن میں 3 دن باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کیلئے بنائے گئے اسپیشل ہولڈنگ سینٹرز میں تمام تر انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اسپیشل ہولڈنگ سینٹرز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، پینے کا پانی، اشیاء خوردونوش و دیگر ضروری انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے ریاستی فیصلے پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، غیر قانونی غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن پوری ہونے میں صرف تین دن باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، حتمی ڈیڈ لائن پوری ہونے کے بعد تمام تر متعلقہ ادارے غیر قانونی تارکین کو نکالنے پر اپنا کردار ادا کریں گے، مختلف ممالک کے غیر قانونی افراد کو ہر صورت پاکستان سے نکلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن پوری ہونے کے بعد ان کی پراپرٹی ضبط کی جائے گی، غیر قانونی غیر ملکیوں کو رہائش کرائے پر دینے والے افراد کو بھی احکامات دیئے گئی ہیں۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے مزید کہا کہ اپنی جگہ جلد از جلد خالی کروا لیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، غیر قانونی طور پر اور جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے متعلقہ اداروں میں ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے، غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر