پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پانچ رکنی الیکشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار خالد محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل نے دلائل دیے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہوچکی ہے۔ نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ کا آرڈر موجود ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے سوال کیا کہ الیکشن ایکٹ میں اس حوالے سے کیا ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر میں یہ شق موجود تھی لیکن الیکشنز ایکٹ میں یہ شق تو موجود نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر آج ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل منظور ہوجاتی ہے تو کیا ہوگا؟ وکیل نے کہا کہ اگر اپیل منظور ہوجاتی ہے تو چیئرمین تحریک انصاف عہدے پر واپس آجائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ نواز شریف اور اس کیس میں کیا فرق ہے؟ وکیل نے بتایا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن نے اور ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کیا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کی تھی، مذکورہ فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر آرٹیکل 63 (ون) (پی) کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا۔
اس کے بعد الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد بھی بطور سربراہ پی ٹی آئی عہدے پر برقرار رہنے کے حوالے سے وضاحت طلب کی تھی۔
7 مارچ 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی سربراہی کیس میں الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروایا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر ریفرنس پر ڈی سیٹ کیا، ڈی سیٹ ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا۔
جواب میں کہا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک چکی ہے، وقت کا ضیاع روکنے کے لیے سماعت ہائیکورٹ کے فیصلے تک روکی جائے۔
7 اگست 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا اور اس بات پر بھی غور کیا گیا تھا کہ عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی قانونی طور پر پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکتے یا نہیں۔
الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ تاحال چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدےسے ہٹانے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تاحال چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اس حوالے سے قانونی مشاورت کے بعد باقاعدہ فیصلہ کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
