Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

Now Reading:

نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری
نوازشریف

نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اپیلیں بحال ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، نواز شریف کی اپیلوں کو میرٹس پر سن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے عبوری ریلیف میں دو دن کا اضافہ کیا گیا، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت نیب کے واضح اور غیر مبہم مؤقف کی وجہ سے دی گئی، نیب نے کہا نواز شریف کی گرفتاری نہیں چاہیے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف نے اپیل بحالی کی درخواست دائر کی، عدالت نے 24 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا اور 26 کو نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواست منظور کی۔

Advertisement

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پنجاب حکومت نے سی آر پی سی سیکشن 401 (2) کے تحت سزا معطل کی، العزیزیہ ریفرنس میں پنجاب حکومت کی جانب سے سزا معطل ہو چکی، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے۔

 تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اپیلیں سماعت کے لیے منظور ہونے کے بعد انکا فیصلہ میرٹ پر ہو گا، ایسی کوئی عدالتی نظیر نہیں ملتی کہ سزا یافتہ شخص کی اپیل محض مفرور ہونے کی بنیاد پر مسترد کی گئی ہو، نیب کی جانب سے مخالفت نہ کرنے کی بنا پر اپیلیں بحال کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2 نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر