اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کےلئے ذخیرہ اندوزی کرنے والے قومی مجرم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عالمی یوم خوراک نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خوراک زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، اس سال کا موضوع پانی زندگی ہے اور پانی خوراک ہے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صاف اور شفاف پانی انسانی نشوونما کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر اسکے باوجود عوام کی صاف پانی تک رسائی دن بدن مشکل ہوتی جا رہی ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر بعض اوقات اسے بھی زرعی ضروریات کے مطابق پانی میسر نہیں ہوتا، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آبی وسائل شدید متاثر ہو رہے ہیں اور بہت سارا پانی سمندر کی نذر ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی اور گھریلو استعمال کے لیے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانا ضروری ہے، عوام کیلئے خوراک کا حصول آسان بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب کے وجہ سے ملک میں فصلوں اور لائیو اسٹاک کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے، زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ضروری ہی کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی نے زراعت کی ترقی کے لیے خصوصی اور قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں، خوراک کو ضائع ہونے سے بچانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، ناجائز منافع خوری کےلئے ذخیرہ اندوزی کرنے والے قومی مجرم ہیں، ناجائز منافع کمانےوالے اور اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
