
فلسطین میں ظلم وبربریت ہو رہی ہے، آج انسانیت کہاں کھڑی ہے؟ انیق احمد
اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ فلسطین میں ظلم وبربریت ہو رہی ہے، آج انسانیت کہاں کھڑی ہے؟
نگران وفاقی وزیر انیق احمد نے اتحاد امت اور مسئلہ فلسطین کے عنوان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کی آواز ہے، آج انسانیت کہاں کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی دنیا کی طرف دیکھ رہی ہے، کیا او آئی سی عالمی برداری کا حصہ نہیں ہے، کیا کلمہ گو کو جینے کا حق نہیں، 57 ممالک میں ہر وقت اللہ اکبر کی آواز بلند ہوتی ہے۔
انیق احمد نے کہا کہ فلسطین میں ظلم و بربریت ہو رہی ہے، امریکی وزیر خارجہ نے کہا میں یہودی کی حیثیت سے اسرائیل آیا ہوں، کیا امریکہ وزیر خارجہ کو جواب دینے والا کوئی ہے؟
نگران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ بچوں کی لاشوں کو ٹکروں میں جمع کرنا پڑ رہا ہے، بڑی طاقتیں خود جا کر اسرائیل سے محبت کا اظہار کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار ہزار سے زائد فلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں، بچوں اور خواتین کی لاشیں پڑی ہیں، ہمارے نعرے حقیقت کا روپ کب دھاریں گے، ہمیں ظالم کا ہاتھ روکنا ہوگا اور مظلوم کی مدد کرنی ہو گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک کے مختلف شہروں کراچی، لاہور، بورے والا، بلوچستان، ٹنڈو الہ یار سمیت اسلام آباد میں مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی بھی کی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں میں فلسطین کے غزہ سمیت دیگر علاقوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حماس کے الاقصی فلڈ آپریشن کے بعد سے اب تک اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ اور دیگر علاقوں میں عمارتیں کھنڈر بن چکی ہیں۔
اسرائیل کی 7 اکتوبر سے جاری بربریت کی میڈیا کوریج پر اسرائیلی حکومت تلملا اُٹھی ہے اور دنیا کے سامنے سچ دکھانے کی پاداش میں متعدد فلسطینی اور عرب اور دیگر غیر ملکی نشریاتی اداروں کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک صہیونی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 4 ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔
غیر جانبدار صحافیوں کی غزہ سے موصول ہونے والی چشم کشا خبروں کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 1400 سے زائد بچے اور 1600 سے زائد خواتین بھی شہید ہو چکی ہیں۔
بعدازاں عالمی خبر رساں ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر امداد کے راستے نہیں کھولے گئے تو انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں لاکھوں افراد پانی، خوراک اور بجلی سے محروم ہیں اور اسرائیل نے غزہ کو امداد فراہم کرنے والی مصری گزر گاہ بند کر رکھی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News