وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات آئین و قانون کے مطابق ہوں گے،،70 سال کے اسٹیٹس کو توڑنا آسان نہیں ہے،الحمدللہ کشمیری عوام کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کر دیا ہے جس پر پیشرفت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم متاثرین کے ایشوز،نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے معاملات بھی حل کریں گے، ہمیں وزیراعظم پاکستان کا تعاون حاصل ہے،انشاءاللہ سب مسائل حل کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایک غیر فطری اتحاد کو کامیابی سے چلایا اور اب وزراء کو بھی جلد محکمے دے دئیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم میں بھی وقت لگ گیا،پھر نیشنل اتحاد پیدا کیا،یہ ایک بڑا مرحلہ ہے اسے بھی جلد مکمل کر لیں گے۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اپنی ذات سے شروع کی،وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات بڑی حد تک کم کر دئیے،صوابدیدی پوسٹوں کا خاتمہ کیا،آزادکشمیر سے مافیاز کا خاتمہ کیا،ترقیاتی بجٹ کا 11 ارب ایک ماہ میں شفافیت سے خرچ کیا،روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر کیا،22 ایمبولینسز خریدیں،برقیات کا انفراسٹرکچر بہتر کیا،اسکولوں،ہسپتالوں کو بہتر کیا،پھر بجٹ بنایا اسے سب کی مشاورت سے منظور کیا،پونچھ کو ایڈمنسٹریٹر پوسٹیں دیں،5 ارب کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کریں گے جن سے بیواؤں،یتیموں اور طلاق یافتہ خواتین اور معذوروں کو فائیدہ ملے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ان دونوں تحریکوں کو ختم نہیں کر سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان آنا خوش آئند ہے پاکستانی کے عوام جس جماعت کو اقتدار میں لانا چاہیں یہ ان کا جمہوری اقدامات ہیں۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
