Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپکس کمیٹی اجلاس: ملک میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Now Reading:

ایپکس کمیٹی اجلاس: ملک میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ایپکس کمیٹی اجلاس

ایپکس کمیٹی اجلاس:غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، 15 افراد گرفتار

نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے فوری بعد کراچی سے 15 غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت اور اہم فیصلے ہوئے۔

اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات، اسمگلنگ کی روک تھام اور دیگر معاملات زیر بحث رہے۔

کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کی پیش رفت کا جائزہ لیا امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور ملک بھر میں جاری اسمگلنگ اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے اسمگلنگ میں ملوث سرکاری عملہ کے ملوث ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گندے دھندے میں ملوث سیاسی اور حکومتی افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

کمیٹی نے اس موقع پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مکمل مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیرقانونی غیرملکیوں کے بارے میں اہم فیصلے ہوئے، پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، تمام غیرقانونی متوقع ڈیڈ لائن تک تمام اثاثے فروخت کرنے اور اپنے وطن واپسی کے پابند ہوں گے۔

فیصلے کے مطابق ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر، افغان شہری قانونی طور پر اجراء کردہ ڈیجیٹائزڈ “ای-تزکیرہ” پر ہی پاکستان کا سفر کر سکیں گے، ملک میں صرف “پروف آف رجسٹریشن” کے حامل افغان مہاجرین سکونت کے اہل ہوں گے۔

فیصلے کے مطابق باقاعدہ قانونی ویزا کے حامل افغان شہری بھی پاکستان کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے، پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی افغان مہاجرین، شہریوں کو بھی ممکنہ ڈیڈ لائن تک اپنے ملک واپس جانا ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے اہم ملاقات ہوئی جس کے دوران ملکی قومی و داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

 

Advertisement

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر