Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کا اندرون سندھ کا دورہ

Now Reading:

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کا اندرون سندھ کا دورہ
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے اندرون سندھ کندھ کوٹ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) نے اندرون سندھ کندھ کوٹ اور کچے کے علاقوں پولیس اسٹیشن گھوڑا گھاٹ، دُرانی مہر اور ملحقہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر علاقہ سیکٹر کمانڈر کی جانب سے ڈی جی رینجرز (سندھ) کو جاری آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، بعدازاں ڈی جی رینجرز (سندھ) نے کچے کے علاقے میں قائم ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کا فضائی جائزہ لیا۔

ڈی جی رینجرز (سندھ) نے اس دوران شہریوں کے جان ومال اور قومی شاہراہ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے مزید چیک پوسٹوں کے قیام کی منظوری بھی دی۔

ڈی جی رینجرز(سندھ) نے دورے کے دوران جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈاکوؤں کی سہولتکاری میں ملوث افراد کی فہرستیں تیار کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

Advertisement

اس موقع پرڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈی آئی جی سکھر، پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے شکارپور کے ایس ایچ او کوٹ شاہو سمیت 5 اہلکاروں کے اغوا پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات شکارپور کے کچے کے تھانے کوٹ شاہو پر ڈاکووں نے حملہ کر کے 6 پولیس اہلکار اغوا لیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر