Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان فلسطینیوں کی آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا،مشعال ملک

Now Reading:

پاکستان فلسطینیوں کی آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا،مشعال ملک

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کی آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک کی فلسطین کے سفیر احمد جود الربعی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی اور کشمیری قوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں، غزہ کا محاصرہ خطے میں ایک انسانی المیے کو جنم دے رہا ہے، اسرائیلی محاصرے کے باعث ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، نہتے فلسطینیوں کی زندگیوں کو بھوک ، پیاس اور اسرائیلی افواج کے ہاتھوں نسل کشی کے خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا کہ بین الاقوامی برادری صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لے، بین الاقوامی برادری محصور فلسطینیوں تک خوراک اور ادویات کی رسائی کو فوری ممکن بنائے، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے، پاکستان تمام بین الاقوامی فورمز پر نہتے فلسطینیوں کی آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Advertisement

اسرائیلی بمباری سے 500 سے زائد بچوں سمیت1800 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس میں  فلسطینی شہدا کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی  ہے۔

فلسطینی وزارت صحت  کے مطابق  شہداء میں 583 بچے  اور 267 خواتین بھی شامل ہیں  جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔

غزہ سے نقل مکانی  کرنے والے تین قافلوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے میں غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی  کے لیے کیے گئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ پر بھی ٹینکوں سے چڑھائی کردی گئی۔

Advertisement

لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں لبنان سے حزب اللہ نے  بھی اسرائیلی فوج کے 4 ٹھکانوں پر فائرنگ کی ۔

اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ   غزہ میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غزہ میں 88 تعلیمی اداروں کو  بھی نقصان پہنچا  جن میں 18اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول شامل ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کو پانی، بجلی، ایندھن اور دیگر اشیاء کی فراہمی بند کرنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

اسرائیل افواج کی جانب سے مسلسل رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو بمباری کا نشانہ  بنایا جارہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ  پر بھی حملے کیے گئے ہیں، ایمبولینس اور  امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں اور  اسرائیل کی جانب سے بلا تفریق بمباری کی جا رہی ہے۔

Advertisement

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطین کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج اور حماس کے درمیان   مختلف جھڑپوں میں 247 اسرائیلی فوجیوں سمیت 1300 اسرائیلی ہلاک جبکہ 3200 زخمی  ہوئے ہیں ۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر