Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیشت کی بہتری کیلئے حکومت برآمدات کے فروغ پر توجہ دے، صدر اسلام آباد چیمبر

Now Reading:

معیشت کی بہتری کیلئے حکومت برآمدات کے فروغ پر توجہ دے، صدر اسلام آباد چیمبر

معیشت کی بہتری کیلئے حکومت برآمدات کو فروغ دینے پر توجہ دے، صدر اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر فاد وحید نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے حکومت افرادی قوت کی برآمدات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر فاد وحید نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اور ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ محمد جواد سہراب ملک سے ملاقات جس می  پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسد حفیظ کیانی، وائس چیئرمین شکیل احمد عباسی اور سابق سینئر وائس چیئرمین فہیم اقبال چوہدری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر فاد وحید نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کے پاس انسانی وسائل کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت اپنی افرادی قوت کو جدید ترین ہنر اور علم سے آراستہ کرے تاکہ دنیا بھر کے ممالک میں ان کی برآمدات کے امکانات کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے جون 2023 کو ختم ہونے والے سال کے دوران 11لاکھ سے زائد ورکرز باہر بھیجے لیکن پاکستان نے جولائی 22سے مئی23کے دوران 11 ماہ کے عرصے میں صرف 3لاکھ 72ہزار افراد باہر بھیجے جو صلاحیت سے بہت کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا سمیت متعدد ممالک میں ہنر مند افراد کی بہت زیادہ مانگ پائی جاتی ہے لٰہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی افرادی قوت کو ان ممالک کی مطلوبہ ضرورت کے مطابق ہنر فراہم کرے جس سے ہماری افرادی قوت کی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور معیشت جلد بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اور ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ محمد جواد سہراب ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت معیشت کی جلد بحالی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی افرادی قوت کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی سفیر کے ساتھ حالیہ ملاقات کے دوران انہوں نے سعودی عرب کو سعودی ویژن 2030 کے حصول کے لیے خاطر خواہ تعداد میں پاکستانی کارکنوں کو ملازمت دینے کی تجویز دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پاکستان کی افرادی قوت کی برآمدات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گی۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسد حفیظ کیانی، وائس چیئرمین شکیل احمد عباسی اور سابق سینئر وائس چیئرمین فہیم اقبال چوہدری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر