Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی مل گیا

Now Reading:

نواز شریف کے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی مل گیا
نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خلیجی ایئرلائن کے طیارے بوئنگ سیون تھری ایٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

نوازشریف کے خصوصی طیارے نے سی اے اے سے 21 اکتوبر کو دن ساڑھے 12 بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی جس کے بعد سی اے اے نے خلیجی ایئرلائن کی خصوصی پرواز نمبر 4525 کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا خصوصی طیارہ دن ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا، طیارہ دن 3 بج کر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ حالیہ عدالتی فیصلوں کے بعد نواز شریف کا اسلام آباد آنے کا پلان تبدیل بھی ہو سکتا ہے، تاہم پلان میں تبدیلی اور براہ راست لاہور ایئرپورٹ آمد کی صورت میں کل دوپہر تک سی اے اے کو آگاہ کر دیا جائے گا جس کے بعد نیا این او سی جاری کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے ملک بھر سے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گروپوں کی شکل میں کوئٹہ سے لاہور بذریعہ خصوصی ٹرین روانگی کے لیے ریلوے اسٹیشن آمد جاری ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف دبئی میں دو روز قیام کے بعد اور 21 اکتوبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔ سابق وزیراعظم ہفتے کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد میں قانونی امور پر مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

لاہور میں نواز شریف کے جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں پر 12 ہزار پولیس اہلکار اور 3 ہزار ٹریفک وارڈن ڈیوٹی دیں گے جبکہ قافلوں کے لیے بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ ہوگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، شیڈول کے مطابق نوازشریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا جہاں سے وہ لاہور روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا پلان وہی ہے جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے، شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں۔

Advertisement

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ احتساب عدالت نے بھی توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
’’سگریٹ، دیگرغیرضروری اشیا پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئےضروری ہے‘‘
بول نیوزنےرواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر