Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، سراج الحق

Now Reading:

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، سراج الحق
سراج الحق

ہمارا مستقبل روشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ریلی میں بڑی تعداد میں شمولیت پر مبارک دیتا ہوں، دنیا بھر کے مسلمان جو فلسطینی مسلمانوں کے لیے نکل ہیں انہیں بھی مبارک دیتا ہوں، اس جذبے کے آگے نہ اسرائیل روک سکتا ہے اور نہ ہی امریکہ کھڑا ہو سکتا ہے، جہاں مائیں دودھ پینے والوں کو شہادت کی تربیت دیتی ہیں اسی قوم سے کوئی نہیں جی سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم پر جبر ہو رہا ہے لیکن مسلمان ممالک ان کے لیے بازور آواز نہیں اٹھاتے، اقوم متحدہ کئی قراردادیں پاس کیں لیکن ان پر عمل نہیں ہوا، اسی لیے  حملہ ہوا ہے کب تک ظلم ہوتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حماس کو سلام پیش کرتے ہیں، میں سعوی اور ایرانی حکومت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں عالمی دنیا سے اپیل کرتا ہوں اس دن کا انتظار نہ کریں کہ جب غزہ ختم ہو جائے، میں پاکستانی حکومت سے بھی یہی اپیل کرتا ہوں یہ فلسطین جانے کا وقت ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، میں پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں اگر اپ بزدل ہیں، راستہ کھول دیں ہم انسانوں کا سمندر لے جا کر اسرائیل کو ختم کر دیں گے۔

Advertisement

اسرائیلی بمباری سے 500 سے زائد بچوں سمیت1800 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس میں  فلسطینی شہدا کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی  ہے۔

فلسطینی وزارت صحت  کے مطابق  شہداء میں 583 بچے  اور 267 خواتین بھی شامل ہیں  جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔

غزہ سے نقل مکانی  کرنے والے تین قافلوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے میں غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی  کے لیے کیے گئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ پر بھی ٹینکوں سے چڑھائی کردی گئی۔

Advertisement

لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں لبنان سے حزب اللہ نے  بھی اسرائیلی فوج کے 4 ٹھکانوں پر فائرنگ کی ۔

اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ   غزہ میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غزہ میں 88 تعلیمی اداروں کو  بھی نقصان پہنچا جن میں 18اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول شامل ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کو پانی، بجلی، ایندھن اور دیگر اشیاء کی فراہمی بند کرنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

اسرائیل افواج کی جانب سے مسلسل رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو بمباری کا نشانہ  بنایا جارہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ  پر بھی حملے کیے گئے ہیں، ایمبولینس اور  امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں اور  اسرائیل کی جانب سے بلا تفریق بمباری کی جا رہی ہے۔

Advertisement

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطین کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج اور حماس کے درمیان   مختلف جھڑپوں میں 247 اسرائیلی فوجیوں سمیت 1300 اسرائیلی ہلاک جبکہ 3200 زخمی  ہوئے ہیں ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر