Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس

Now Reading:

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس

آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے،نگراں وزیرخزانہ 

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ضروری اشیاء کی قیمتوں اور سٹاک کے بارے میں تجاویز تیار کرنے کیلئے کور گروپ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کور گروپ وزارت پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی اور صنعت و پیداوار کے سیکرٹریز پر مشتمل ہوگا، وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شئیرنگ فریم ورک کی سمری اجلاس میں پیش کی ہے، نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپیکٹرم جاری کرنیکی منظوری بھی دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ان سولڈ آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجرا کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری جبکہ طوارقی سٹیل ملز کا نام نیشنل سٹیل کمپلیکس رکھنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے۔

 وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی، فرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، کمیٹی میں وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، تجارت، فوڈ سکیورٹی، صعنت و پیداوار، پاور اور توانائی شامل ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر