
اسلامو فوبیا کیخلاف پاکستان اور روس ایک صفحہ پر ہیں، روسی سفیر
پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈینیلا گینچ نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف پاکستان اور روس ایک صفحہ پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پشاور میں رشیئن فیڈریشن میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں آمد پر روسی سفیر ڈینیلا گینچ کا پرتپاک استقبال کیاگیا اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا جبکہ روسی سفیر نے تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
اس موقع پر پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈینیلا گینچ نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات ہیں، پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے، پاکستان نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی ہے روس نے اس کی حمایت کی ہے، اسلامو فوبیا کے خلاف پاکستان اور روس ایک صفحہ پر ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News