عمرے کی آڑ میں جانے والے بھکاریوں کا گروہ آف لوڈ کر دیا گیا
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملتان ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے گروہ کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 8 مسافر عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، امیگریشن میں معلوم ہوا کہ مسافر بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کا تعلق لودراں سے ہے ، جو ایجنٹس کی ملی بھگت سے سعودی عرب جا رہے تھے۔
مسافروں نے انکشاف کیا کہ بھیک سے حاصل ہونے والی آدھی رقم ایجنٹ کے حوالے کرنی تھی، مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا، آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمرہ ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد مسافروں نے واپس پاکستان آنا تھا۔
مسافروں کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے ملتان سرکل منتقل کر دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
