Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں، نگران وزیراعظم

Now Reading:

کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں، نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم

آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، نگران وزیراعظم

لاہور: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم تو یہ کہہ سکتے ہیں بتائیں الیکشن کب کروارہے ہیں، ہم جارہے ہیں چاہے2 گھنٹے میں جائیں یا 2 دن میں جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفادار لوگ بھی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، پی ٹی آئی پر الیکشن لڑنے کی کوئی پابندی نہیں، کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا مخصوص طریقہ کار ہے، انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جتنے بے چین آپ ہیں اتنا میں بھی ہوں، ہم بھی چاہتے ہیں ملک میں مستقل حکومت آئے۔

Advertisement

نگران وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انسانی المیہ کو جنم دے رہی ہے، غزہ کی صورتحال قابل مذمت ہے، غزہ کے موجودہ بحران میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، چین کے حالیہ دورے میں عالمی رہنماؤں سے غزہ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک غیرقانونی مقیم افراد کو رہنے کی اجازت نہیں دیتا، بغیر دستاویزات کے رہنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بغیر دستاویزات کے رہنے والوں کی سسٹم میں جگہ نہیں، غیرقانونی مقیم افراد اپنے ممالک جائیں، غیرقانونی مقیم افراد اپنے ملک سے ویزا لگوا کر واپس آسکتے ہیں۔

نگران وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پنجاب کے بہت سے منصوبوں سے متعلق آگاہی حاصل ہوئی، پنجاب حکومت کو جہاں ضرورت ہوگی تعاون کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر