
پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو یکساں موقع ملنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی نے سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں پیپلزپارٹی کے لیاری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کو بلاول ہاؤس کراچی کے سامنے تعزیتی اجلاس ہوگا، بلاول بھٹو زرداری بلاول 18 اکتوبر کےجلسے سے خطاب کریں گے، اجلاس میں فلسطینی بھائیوں کو یاد رکھا جائے گا، کراچی:تعزیتی اجلاس میں بلاول بھٹواور فلسطینی سفیر شرکت کریں گے۔
سعیدغنی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے دوران لیاری میں پی پی کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، آئندہ انتخابات میں اسی طرح بلاول بھٹو کو لیاری سے جتوانا ہے، مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں لیاری پی پی کا ہے اور رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں بے تہاشہ خون بہایا گیا، اطلاعات ہیں ایم کیوایم کے دہشتگرد ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلنے کا پلان کر رہےہیں۔
پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں تمام جماعتوں کے امیدواروں کو یکساں موقع ملنا چاہیے، پی پی اپنے مینڈیٹ اور ووٹ کو چوری ہونے نہیں دے گی، پی ٹی آئی کو اگلے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے، پی پی والے لیاری سمیت ڈفینس اور پورے کراچی سے کلین سویپ کریں گے۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے سیاستدان توملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، پھرجب ان کے لیے راہ ہموار ہو تو وطن واپس آتے ہیں، ایک اور لیڈر ہے جس کا نام لینا بھی نہیں چاہتے، کراچی:اس لیڈر کے لوگوں نے جو کیا آپ نے دیکھا، ہمارے لیڈر بھی لندن جا سکتے تھے لیکن انہوں نے ملک میں عوام کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News