نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے فارنرز ایکٹ کے تحت غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کے ری پیٹریئیشن آرڈر کی منظوری دے دی ہے اور یہ آپریشن کسی مخصوص طبقے یا قوم کے خلاف نہیں ہے، خواتین و بزرگوں کے احترام اور بچوں سے شفقت کا خاص خیال رکھا جائے گا، غیر قانونی غیر ملکیوں کو رکھنے کیلئے قائم مراکز میں خوراک، صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دو لاکھ کے قریب غیر ملکی رضاکارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں، اب جس نے بھی پاکستان آنا ہے ویزا لے کر آئے، تزکرہ یا ای تزکرہ نہیں چلے گا، جو یکم نومبر سے پہلے اپنے ملک واپس جانا چاہے گا اسے ہولڈنگ سینٹر میں نہیں رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کو پناہ دینے، گھر کرائے پر دینے یا ان کے ساتھ کاروبار کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے کوئی انسانی المیہ جنم نہیں لے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انخلاء کا معاملہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ہے، کسی مخصوص گروہ کے خلاف نہیں ہے، زیادہ تعداد افغانستان کے لوگوں کی ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ صرف افغانستان کے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، انخلاء کے دوران خواتین اور بزرگوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے، بچوں کے ساتھ شفقت والا سلوک کیا جا رہا ہے۔
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ تقریباً دو لاکھ کے قریب غیر قانونی افراد دو ماہ کے دوران واپس گئے ہیں، غیر قانونی مقیم افراد واپس اپنے ملکوں کو جائیں، قانونی دستاویزات حاصل کرکے واپس آسکتے ہیں، ویزا لے کر یہاں آکر کاروبار کر سکتے ہیں، دوستوں سے مل سکتے ہیں، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو قریبی بارڈر تک پہنچایا جائے گا، و وہ پاکستانی جنہوں نے غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرایہ پر دے رکھے ہیں، وہ بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں، ایسے افراد کے لئے موقع ہے کہ وہ غیر قانونی مقیم افراد کے بارے میں اطلاع فراہم کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
