Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا رہے ہیں، نگران وزیر خزانہ

Now Reading:

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا رہے ہیں، نگران وزیر خزانہ
نگران وزیر خزانہ

اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی موڈیز کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔

نگران وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ ایس اینڈ پی گلوبل کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر شمشاد اختر نے گفتگو کرتے ہوتے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کی کوشش کی جا رہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا رہے ہیں۔

Advertisement

 نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے مزید کہا کہ سماجی تحفظ کے ذریعے لوگوں کی مدد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان ہونے والی جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے مراکش کے شہر ماراکیچ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اس بات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کہ موجودہ صورتحال کس طرف جارہی ہے اور خصوصاً تیل کی منڈیوں پر کس طرح اثر اندز ہوگی؟

اجلاس سے خطاب کے دوران کرسٹالینا جارجیوا نے اسرائیل حماس جنگ کی صورتحال پر کہا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع معاشی منظرنامے کو تاریک کر رہا ہے، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی نظام پہلے ہی مسائل سے دوچار ہے، تنازع سے تیل کی عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر