Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سنبھالنے کے بعد مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کی کوشش کی، چوہدری انوارالحق

Now Reading:

حکومت سنبھالنے کے بعد مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کی کوشش کی، چوہدری انوارالحق
چوہدری انوار الحق

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے جموں وکشمیر ہاؤس میں عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے گڈگورننس کا تسلسل ضروری ہے، جب عام آدمی خوشحال ہوگا تو ریاست ترقی کرے گی، پہلی کوشش اور ترجیح یہی ہے کہ سسٹم کو درست کر کے اصلاحات کو نافذ کیا جائے، سروس ڈیلیوری میں بہتری ہوگی تو حکومتی اقدامات سے عوام مستفید ہوں گے۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرکے عوام کی صحت و تعلیم سمیت بنیادی مسائل پر بھرپور توجہ دی ہے، اپنے اخراجات کم کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ فنڈز خطہ کی ترقی اور خوشحالی پر لگیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور گڈگورننس کے نفاذ کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کا عزم ہے،حکومت سنبھالنے کے بعد بھرپورکوشش کی ہے کہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں اور انہیں آسانیاں میسر آئیں ،تمام ایم ایل ایز کو بلاتخصیص فنڈز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ یکساں بنیادوں پر تمام علاقوں میں ترقی ہو۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی روایت کی نہیں بلکہ آئین و قانون کی تابع ہے، ہماری حکومت روایات پر نہیں چل رہی بلکہ قاعدے قانون کے تحت نظام حکومت چل رہا ہے،رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص کردہ منصوبے مکمل ہو گئے تو ریاست میں تعمیروترقی کا حقیقی معنوں میں انقلاب آئے گا، ہماری ترجیحات لوگوں کا معیار زندگی بلند کرکے انہیں دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اور لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز بلند کرنا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت اور عوام کے سامنے جوابدہ ہوں، ہماری حکومت نے چند ماہ میں جو اقدامات کیے وہ عوام کے سامنے ہیں اس سے ریاست میں عوام کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر